کچھ دن پہلےمیڈم نورجہاں کا ایک مشہور ملی نغمہ چل رہا تھا ایہہ پتر ہٹاں تے نئیں وکدےکی لبھدی پھریں بزار کُڑے تو اچانک ایک لڑکے نے سوال کیا جسے میں جوں کا توں لکھ رہا ہوں، تو سوال یہ تھا
اگر پھر جنگ ہوگئی تو نور جہاں کہاں سے آئے گی؟؟ کیا نصیبو لال گائے گی؟؟؟؟
نصیبو لال اگر گانے کے لئے راضی ہو بھی گئی تو صرف اس کے گانے سے کیا ہوگا ساتھ میںحاجن نرگس کا ایک عدد پھڑکتا ہوا مجرا بھی تو ہونا چاہیے نا۔
خیر یہ تو بعد کی بات ہے میںتو یہ سوچ رہا ہوںکہ کیا اس وقت بھی نور جہاں کے گانے کی وجہ سے ہی جنگ جیتی گئی تھی ایسے ہی غیرت نہیں آئی تھی کیا کسی کو، بچپن سے ہم نے تو یہی سنا کہ میڈم نے بہت ہمت بڑھائی تھی فوج کی۔ اور ٹی وی کے اکثر پروگراموں میں بھی یہی دیکھا کہ جی اس وقت کے مجاہد مختلف پلیٹفارموںپر میڈم کے گانے کا ذکر لازمی کیا کرتے تھے اور ساتھ ہی چند ایک کارنامے بھی بیان کر دیتے تھے۔
آجکل کے حالات سے تو لگتا ہے کہ اگر جنگ ہوگئی تو سب لوگ نور جہاںڈھونڈتے پھریں گے پر اب نور جہاں کو پسند کرنے والے بھی تو نہیںرہے پھر کیا ہوگا کون گائے گا شائد انڈیا سے کسی کو بلایا جائے گا گوانے کے لئے کیونکہ ہمارے پاس تو ٹیلنٹرہا ہی نہیں ، وہاںسے ہمارے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے وہ بھی بے عزت کر کے اور ہم ہیںکہ ان کے لوگوں کو سر سے اتارنا ہی نہیںچاہتے ، ویسے میں نے ایویںہی ان کو ہمارے لوگ کہہ دیا جو وہاں سے بے عزت ہو کر نکالے جانے کہ با وجود بھی انڈیا کی تعریفیںکرتے تھکتے نہیں ، چلو یہ تو ان کا اپنا مسئلہ ہے ۔
ویسے میںاتنی لمبی پوسٹ لکھنے کے بعد اب یہ سوچ رہا ہوںکہ آخر میں کہنا کیا چاہتا تھا اور اس پوسٹکا مقصد ہے کیا؟؟؟ شائد بات سے بات نکلتی چلی گئی اور میں بھڑاس نکالتا گیا اور پوسٹلکھنے کا مقصدکیا تھا میںخود ہی بھول گیا ۔ یہی تو ہم لوگوںکی خاص بات ہے کہ جو ہم کہنا چاہتے ہیںصرف وہ ہی نہیںکہہ پاتے باقی سب کچھ کہہ دیتے ہیں ۔ پر آپ لوگ جو بھی کہنا چاہیںوہ ہی کہیے گا میری طرحنہیںکہ کہنا کچھ تھا اور کہہ کچھ گیا۔ یا پھر کچھ بھی نا کہا اور کہہ بھی گیا اور خود کو پتہ بھی نہیں چلا۔ اب آپ ہی بتائیںکہ میں نے کیا کہا۔
شائد اس سے زیادہ بک بک میںنے پہلے کبھی نہیںکی۔

No comments:
Post a Comment